• news

جب سے ایان علی گرفتار ہوئی زرداری پریشان ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جب سے ایان علی گرفتار ہوئی ہے زرداری صاحب پریشان ہیں، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، جب آپ کے کرتوت ایسے ہونگے تو پھر جیل تو کاٹنا پڑے گی، سندھ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے آج جمہوریت کو گالیاں پڑ رہی ہیں، تحریک انصاف اپنے ہی بنائے ہوئے کمشن کی رپورٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہی، خیبر پی کیبلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی اور دھاندلی کی بدترین مثال قائم ہوئی، آر اوز سے دوبارہ سوال میں الیکشن کمیشن کے موقف کی تصدیق ہوئی، قوم انتظار میں ہے، عمران خان کیا کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکلاء کو کمشن کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑی۔

ای پیپر-دی نیشن