ایم کیوایم کے کارکنوں ذمہ داروںکوگرفتارکر کرکے غائب کیا جا رہا ہے: الطاف حسین
لندن (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدالطاف حسین نے رینجرزکے ہاتھوں کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اورایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپوں پر شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں رینجرزکی جانب سے بلاناغہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بنا وارنٹ چھاپوں، گرفتاریوں، کارکنوں کی غیرموجودگی میں انکے اہل خانہ کوزدوکوب کرنا اور گرفتار شدگان پر بہیمانہ تشددکرکے انہیں حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل یا معذورکردینا معمول بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروںکوگرفتارکرکرکے غائب کیا جا رہا ہے، جب منتخب حق پرست ارکان اسمبلی ان گرفتاریوں پر رینجرز کے مقامی افسران سے رابطہ کرتے ہیں تووہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو صحیح اوراطمینان بخش جواب تک نہیں دیتے۔