• news

فوج کی عزت و وقار میں کمی برداشت نہیں، بھارت کو جواب ہماری سیاسی قیادت کو دینا چاہئے: چودھری شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے عزت و وقار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی، بلدیاتی انتخابات منصفانہ ہونے چاہئیں، کسان کش پالیسیاں ختم کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں۔ وہ یہاں پارٹی کے اہم مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت نے صدارتی خطاب میں کہا کہ حالات اس طرح نہیں چل سکتے، پاک فوج نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، بھارت کو جواب ہماری سیاسی قیادت کو دینا چاہئے، سیاستدانوں کے کام فوج کو کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد میں ہماری جماعت ہر ضلع میں متحرک نظر آئے گی جوکہ ایک بڑی سیاسی قوت ہے، الیکشن کمشن کی رپورٹ کے مطابق 2013ء کے الیکشن میں 21جماعتوں میں ووٹوں کے لحاظ سے پاکستان مسل ملیگ کا پانچواں نمبر ہے، مسلم لیگیوں کا کٹھا ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی روز اور فوج کی نگرانی میں کرانے سمیت مختلف قراردادیں منظورکی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن