• news

این اے 122: ٹربیونل کی وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ حلقے میں بارہ ہزار ایک سو پچیس ووٹ غیر تصدیق شدہ نکلے ہیں۔ دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔ ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ حقائق پر مشتمل ہے۔ این اے ایک سو بائیس میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ ٹربیونل نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن