• news

جنیوا مذاکرات مشکل مرحلے میں داخل : یمن‘ قافلے پر بمباری‘ تین کار بم دھماکے‘ اکتیس افراد ہلاک

جنیوا+ عدن(آئی اےن پی+ اے ایف پی) یمن کے شمالی حصے میں شہرےوں کے ایک قافلے پر سعودی اتحادیوں کی بمباری اور 3 کار بم دھماکوں کے سبب کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی مےڈےا کے مطابق یمنی طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد حملوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ بدھ کو علی الصبح ساحلی شہر عدن کے شمالی مضافات میں کیا گیا۔ادھر جنیوا میں یمن تنازعہ کے حل پر غور کیلئے مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہے القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں امریکی بلیک لسٹ میں شامل رہنما عبدالوہاب الحمیاقتی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے وہ سخت گیر تنظیم الرشید پارٹی کے سربراہ ہیں یمن میں فوجی اہداف پر بمباری کی گئی ہے جنیوا مذاکرات میں فریقین کے اختلافات ختم کرانے کیلئے یورپیئن نمائندے شیخ احمد نے شٹل ڈپلومیسی شروع کر دی لیک فریقین ایک ٹیبل پربیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہیں جلاوطنی یمنی صدر منصور ہادی اور حوثیوں باغیوں کے وفود نے ایک دوسرے پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا مذاکرات زیادہ مشکل مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں باغیوں کے بڑے وفد پر بھی اعتراض کیا گیا باغیوں نے الزام لگایا۔

ای پیپر-دی نیشن