• news

چین: سنکیانگ کے مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے روکنے کے لیے باقاعدہ مہم شروع

بیجنگ (آن لائن) ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شورش زدہ صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی مسلمان آبادی کو روزہ ترک کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے تاہم دوسری طرف راسخ العقیدہ اور باعمل مسلمان روزہ جیسی اہم عبادت کو جاری رکھنے پر مصر بھی دکھائی دیتے ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں سے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومتی ویب سائیٹس پر سنکیانگ کے مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔ سرکاری سطح پر حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، ملازم پیشہ افراد، طلباءاور اساتذہ کو سختی کے ساتھ روزے کی ممانعت کا حکم دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ قازقستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں ماہ صیام کے دوران ہوٹل بند نہیں کیے جائیں گے اور حسب معمول ہوٹلوں میں کام جاری رہنا چاہیے۔ اسی نوعیت کے احکامات کئی دوسرے ریاستی اداروں کی جانب سے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
چین/ روزہ

ای پیپر-دی نیشن