انضباطی کارروائی کا سامنا کرنے والے افسر ایوارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے انضباطی کارروائی کا سامنا کرنے والے افسر اب ایوارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ایف بی آر نے ایوارڈ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے جس کے تحت اب ایسے گریڈ 17 اور اس سے زائد گریڈز کے افسران جن کا منصب پر عرصہ تعیناتی 3 ماہ سے کم ہو‘ ایوارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ایسے ایسے افسران بھی ایوارڈ کے حقدار نہیں ہوں گے جو کسی مالی سال میں 3 ماہ یا اس سے زائد عرصہ تک چھٹی پر رہے ہوں۔
افسر ریوارڈ