امریکی سینٹ نے تفتیش کے دوران تشدد پر پابندی کا بل منظور کرلیا
واشنگٹن (اے یف پی) امریکی سینٹ نے مشتبہ ملزموں پر تفتیش کے دوران تشدد پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی۔ یاد رہے 9/11 واقعہ کے بعد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار افراد پر ظالمانہ تفتیشی طریقے استعمال کئے گئے۔ 78 ارکان نے حمایت اور 21 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔