• news

پاکستان اور چین میں جیم اینڈ جیولری شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں

لاہور (کامرس رپورٹر) پاک چائنہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان جیم اینڈ جیولری کے شعبہ میں اشتراک عمل سے پاکستان اس شعبہ کی عالمی مندی میں نمایاں مقام بنا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے چین سے آئے ہوے7 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوے کہی۔مذکورہ وفد کی قیادت مسٹر شیائومنگ چینگ نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ہوئی وآنمپنی کے جی ایم مارکیٹنگ مسٹر زہینگ پی ہائو،سیلز مینجر مسٹر ٹونی ہئواور ینٹائی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مسٹر شائو شامل تھے۔اس موقع پر پاک چین جواینٹ چیمببر کی طرف سے وفد کے اعزاز میں جواہرات برآمد کرنے والی معروف پاکستانی کمپنی ایس ایس ٹریڈرز کے تعاون سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعدادا نے شرکت کی اورہزاروں ڈالروں کی خریداری بھی کی ۔شاہ فیصل آفریدی نے افتتاحی تقریب کے دوران وفد کو بتا یا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں کے فقدان کی وجہ سے پاکستان تاحال اپنے جیم کے زخائر سے پوری طرح استفادہ نہیںکر سکا۔

ای پیپر-دی نیشن