• news

کراچی ائرپورٹ پرسکھرکی بااثرشخصیت کا فرنٹ مین محمد علی شیخ گرفتار، زمینوں کے گھپلوں کا الزام

سکھر +کراچی (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سکھر کی بااثر شخصیت کے فرنٹ مین محمد علی شیخ کی گرفتاری کے بعد سکھر میں کرپشن میں ملوث ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی، ٹھیکے داروں نے خود کو بچانے کیلئے اہم شخصیات سے رابطے شروع کردیئے۔ حساس اداروں نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے ایک شخص محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا۔ محمدعلی شیخ کو غیر ملکی ائرلائن سے دبئی اور پھر امریکہ جانا تھا۔ محمد علی پر زمینوں کے معاملات میں گھپلے کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ پیپلزپارٹی سکھر کے عہدیدار ہیں۔ ذرائع محکمہ ریونیو کے مطابق گرفتار محمدعلی شیخ کراچی میں زمینوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ سابق وزیر اویس ٹبی کے دور میں محمد علی شیخ نے اربوں روپے کی زمین پر قبضہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن