• news

چین نے سنکیانگ میں مسلمان سرکاری ملازمین طلبا اور اساتذہ کے روزہ رکھنے پر پابندی لگا دی

بیجنگ (اے پی پی) چین نے صوبہ سنکیانگ میں مسلمان سرکاری ملازمین، طلباءاور اساتذہ پر روزہ رکھنے پر پابندی لگادی جبکہ ماہ رمضان کے دوران ریستورانوں اور ہوٹلوں کو بھی کھلا رہنے کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جنگ ای کاﺅنٹی کی ویب سائٹ پر لگے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فوڈ سروس کی مارکٍٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ Bole کاﺅنٹی میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ رمضان کے دوران روزہ، بیداری یا دیگر قسم کی مذہبی سرگرمیوں میں مصروف نہ رہا جائے۔ جلاوطن عالمی یغور کانگرس کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے روزے رکھنے پر پابندی کا مطلب یغور آبادی کو ماہ رمضان کے دوران اسلامی ثقافت سے دور کرنا ہے۔ Tarbaghatay شہرکے ایجوکیشن بیوروکے جاری کردہ حکم نامہ میں سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نسلی اقلیت کے طلباءکو بتائے کہ ماہ رمضان کے دوران روزہ یا مساجد میں نہ جائیں۔ اسی طرح کا ایک اور حکم نامہ سنکیانگ کے ایجوکیشن بیورو کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
روزہ/ پابندی

ای پیپر-دی نیشن