مشاورت مکمل، وزیراعظم حافظ حفیظ الرحمان کوگلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ بنانیکا اعلان اگلے ہفتے کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا آئندہ وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رہنما نے بتایا وزیراعظم نواز شریف نے گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر، وزیراطلاعات ونشریات سنیٹر پرویزرشید، سیاسی معاون خصوصی امور آصف کرمانی سے مشاورت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 24 جون کے بعد گلگت کا دورہ کریں گے اور حافظ حفیظ الرحمان کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔