• news

خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات کیس، فرض سے کوتاہی برداشت نہیں کرینگے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نے خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں فرض سے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن میں خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران 365 پولنگ سٹیشنز میں سے 289 پولنگ پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بونیر اور صوابی کے ریٹرننگ افسران نے اپنے بیان قلم بند کرائے۔ ریٹرننگ افسران نے اپنے بیان میں کہا انتخابات کے روز پولیس کو ڈیوٹی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، وہ بے بس نظر آرہی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے انتخابی عملے سے تعاون بھی نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن