مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ نوکریاں دینے سے قبل وزارت دفاع سے اجازت لی جائے: مراسلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں، وزارتوں اور تمام محکموں کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے کہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ نوکریاں دینے سے قبل وزارت دفاع سے اجازت لی جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع سے پیشگی اجازت کے احکامات 6 نومبر 2008ء کو جاری کئے گئے تھے۔