• news

ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری کیخلاف درخواست، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹورزم ڈویلمپنٹ کارپوریشن( پی ٹی ڈی سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کبیر احمد خان کی تقرری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کے روز جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل یک رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن