ننکانہ: بیوی سے ناراضی پر شوہر کی خودکشی ملک وال میں لڑکی نے زندگی ختم کرلی
ننکانہ+ ملک وال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) ننکانہ صاحب میں بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گائوں معمور کوٹ کے عمران کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی ۔ جمعرات کے روز عمران نے اسی رنجش پر زہر کھالیا ، ادھر ملکوال میں جوکالیاں کے حاجی نور محمد کی 24 سالہ بیٹی نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔