پنجاب حکومت نے اوورسیز کمیشن بنا کر پردیسیوں کو تحفظ دیدیا: ڈاکٹر بلال مقصوداور دیگر
برسلز (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے اوورسیز کمیشن بنا کر دیار غیر میں مقیم پردیسیوں کو تحفظ فراہم کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار کویت، سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے برسلز کے دورہ کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد کے سربراہ ڈاکٹر بلال مقصود نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں احساس تحفظ پیدا ہونے لگا ہے۔