سندھ حکومت کا وفاق سے 369 ارب روپے واجبات ادائیگی کا مطالبہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے وفاق سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے اسحاق ڈار کو دوسرا خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق پر سندھ کے 369 ارب روپے واجب الادا ہیں جو ادا کئے جائیں۔