• news

طلبہ تصادم: وفاقی اردو یونیورسٹی 8 دن بعد بھی نہ کھل سکی

اسلام آباد (آئی این پی) طلباء تصادم کے بعد بند وفاقی اردو یونیورسٹی 8 دن بعد بھی نہ کھل سکی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کو 10جون کو طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ طلبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا انتظامیہ سے 18 جون کو یونیورسٹی کھولنے کا کہا تھا جس کے بعد آج ہم یونیورسٹی آئے ہیں لیکن یونیورسٹی دوبارہ بھی نہیں کھل سکی اور یونیورسٹی کے دروازے بند ہیں۔ طلبہ نے کہا آج آٹھ دن ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی بند ہے کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبہ نے بتایا انتظامیہ نے پہلے 17 کو پھر 18 جون کو آنے کا کہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن