• news

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کے سرکاری عمارتوں پر حملے، 11 فوجی ہلاک

کابل (آئی این پی+رائٹرز) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میںسرکاری عمارت پر طالبان کے حملے میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر ہلمند کے ترجمان عمر زواک کا کہنا ہے کہ متعدد جنگجوؤں نے گزشتہ رات صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔ ادھر افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون انیسہ رسولی کو جج نامزد کرنے پر علماء کونسل نے شدید احتجاج کیا ہے، ترجمان شمس الرحمن نے بتایا صدر سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کہ ایک خاتون کو اتنا اہم عہدہ دینا مناسب نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن