• news

بھارت ماورائے عدالت قتل روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

سرینگر (صباح نیوز) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زوردیا کہ وہ ملک میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل روکنے اور اس چھوٹ کو ختم کرے جو متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دو برس قبل مئی2013 میں بھارت سے کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میںکہا ہے گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت کے دورے کے بعد مئی 2013 میں کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا ہے دو برس بعد انسانی حقوق کے ماہر نے غیر قانونی ہلاکتوں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ابھی تک انسانی حقو ق کی پامالیاں بند کرنے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایڈوکیسی کوآرڈینیٹر رگھو مینن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ بھارت کیلئے ایک اور یاددہانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن