وزیراعظم‘ آرمی چیف ملاقات آج ہوگی زرداری کے بیان سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے مسلح افواج کے حوالے سے نفرت انگیز بیان دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا ئے گا ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو ٹیلی فونک بات چیت میں پیپلزپارٹی کے رہنما کے بیان کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے ۔