پاکستانی محمد عامر بنگالی بائولر مستفیض الرحمان کے آئیڈیل نکلے
میرپور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے بائولر مستفیض الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر ان کے آئیڈیل ہیں ۔ مستفیض نے ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے سٹائل کو کاپی کرنے کی کوشش کرتاہوں ، ان کے میچ فکسنگ الزامات کی کوئی پروا نہیں ہے ۔پہلے میچ میں کوشش کی تھی کہ زیادہ سے زیادہ اچھا پرفارم کروں تاکہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ہو۔