• news

آئی سی سی اجلاس، سبحان احمد آج، ظہیر عباس کل روانہ ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آج جبکہ آئی سی سی صدر کے عہدہ کے لئے پاکستان کے نامزد سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کل بارباڈوس روانہ ہو نگے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان دو روز قبل اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ آئی سی سی اجلاس میں 2015-16ء صدر کے عہدہ کے لئے ظہیر عباس کے نام کی باقاعدہ منظوری کے علاوہ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن