پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کاامریکی کلب سے معاہدہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کلیم اللہ کا امریکی کلب سے معاہدہ ہوگیا۔امریکی کلب سیکرامینٹوری پبلک نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کلیم اللہ سے چار ماہ کیلئے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ چار ماہ کے دوران سیکرامینٹوری پبلک کی جانب سے پندرہ میچ کھلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کلیم اللہ امریکہ میں فٹبال لیگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔