فیصل آباد : شارٹ سرکٹ سے کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لال مل چوک میں بجلی کی مین تار آپس میں ٹکرانے سے شارٹ سرکٹ کے باعث پرانے کپڑے کے ڈھیر کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام اور ملحقہ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔