• news

انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر رکن پنجاب اسمبلی غلام دستگیر لک کے بنک اکائونٹس منجمد

لاہور(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر رکن پنجاب اسمبلی مہر غلام دستگیر لک کے بنک اکائونٹس منجمد کر دیئے۔ مہر غلام دستگیر لک کے ذمے 1کروڑ 30لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الاد ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمشنر زون تھری آر ٹی او ون کی ہدایت پر ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر رکن صوبائی اسمبلی مہر غلام دستگیر لک کے تمام بنک اکائونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ مہر غلام دستگیر لک کا انڈس شوگر ملز کا بنک اکائونٹ بھی منجمد کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی بنک اکائونٹس منجمد کرنے کے لئے سیکرٹری اسمبلی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن