• news

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کی جواب میں اعدادو شمار کا پلندہ آ گیا: خورشید شاہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف خورشید نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی نیا ٹیکس لگانے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز شریف آدمی تھے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار تیز آدمی ہیں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وفاقی سیکرٹریوں کو ایک پلاٹ کی اجازت تھی، اب انہیں دو پلاٹوں کی اجازت دیدی گئی ہے، ارکان پارلیمنٹ کی بات آئے تو شور مچ جاتا ہے، پورے ملک کے غریبوں کو پلاٹ ملتے تو بھی کوئی بات تھی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات تھی، جواب میں اعداد وشمار کا پلندہ ہمارے سامنے رکھ دیا گیا۔ خشک دودھ، آلو، ٹماٹر اور اجناس پر ڈیوٹی لگا دیں تو مقامی پیداوار کو سپورٹ ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن