• news

50 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں 51 لاکھ کے ڈاکے چوریاں، مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔ مناواں کے علاقہ میں نواز، اس کا بھائی خالد اورکزن آصف گھر کے باہر کھڑے تھے دوڈاکو انہیں گن پوائنٹ پر غمال بنا کر لوٹنے لگے۔ اس دوران مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر خالد شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔ ماڈل ٹائون کے رہائشی بہزاد خالد کے گھر سے 40لاکھ روپے کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری ہو گیا ہے۔ گلشن راوی میں واقع ڈاکٹر قیوم کے کلینک پر چار ڈاکو گھس آئے اور انہوں نے ڈاکٹر، عملے اور مریضوں کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 20ہزار روپے اور 6موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹائون میں غلام شبیر سے3لاکھ، نواب ٹائون میں سیال سے 2لاکھ60ہزار روپے، غازی آباد میں شہباز سے 10ہزار ریال اور 55ہزار روپے،اقبال ٹائون میں الطاف اور اس کی فیملی سے 60ہزار روپے 3موبائل فون، شمالی چھائونی میں شاہد اور فیملی سے 53ہزار اور 2موبائل فون،راوی روڈ میں حمزہ سے 70ہزار اور موبائل، گلبرگ میں اشفاق سے 25ہزارروپے ،ہنجروال میں کاشف سے 37ہزارروپے اور موبائل ،لیاقت آباد میں اسلم کے سٹور سے 21ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں ساون سے 17ہزار اور موبائل فون لوٹ لیے ۔چوروں نے مصطفی ٹائون سے آفتاب ،کینٹ سے کشور کی کاریں جبکہ مصری شاہ سے وقار،اسلام پو رہ سے فیاض،شالیمار سے شہزاد،ملت پارک سے عثمان،اقبال ٹائون سے ندیم ،شیراکوٹ سے علی،نواں کوٹ سے اسلم،گرین ٹائون سے احتشام کی موٹرسائیکلیںچوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن