ملک جام کرنے کے دعوے کرنیوالے زرداری کو چیلنج کرتا ہوں پہرے کے بغیر گڑھی خدابخش آکر دکھائیں: ممتاز بھٹو
کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر (ن) لیگ سندھ کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس ملک سمیت خصوصا سندھ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ میں شروع دن سے یہ جانتا ہوں کہ زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، ملک جام کرنے کی دھمکی دینے والے زرداری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بغیر کسی پہرے کے بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش آکر تو دکھائیں نہ انکے بدن پر کپڑے رہیں گے اور نہ ہی انکی شکل کو کوئی پہچان سکے گا۔