• news

جلالپور جٹاں اور گوجرہ میں 4 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

جلالپورجٹاں + گوجرہ (نامہ نگاران) دریائے چناب میں نہاتے دو نوجوان خونی لہروں کی نذر ہوگئے۔ پہلے روزے کا دن اور شدید گرمی و حبس اور بدترین لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں تنگ سینکڑوں نوجوان نہانے کی غرض سے دریائے چناب شہباز پورکے مقام پر گئے ہوئے تھے اس دوران 18سالہ دو نوجوان اسد اللہ اور ندیم عباس دریا میں ڈوب گئے 1122ریسکیو اور مقامی لوگوں نے دونوں کی تلاش کی لیکن تاحال انکی نعشیں نہ مل سکیں۔ دوسری طرف گوجرہ میں دو مختلف نہروں گوگیرہ، جھنگ برانچ میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ چک 41گ ب جگدے کے 15 سالہ راشد دوستوں کیساتھ نہر گوگیرہ برانچ پل 45کے قریب نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاںبحق ہوگیا۔دوسرے واقعہ میں چک 280ج ب منظور دوستوں کے ہمراہ رانی چک کے قریب پل قادر نہر جھنگ برانچ پر نہاتے اچانک گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاںبحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوںنعشوں کو نہروں سے نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن