ایف بی آر کے متعدد افسروں کے تبادلے شاہد زمان چیف کمشنر سرگودھا تعینات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسر شاہد زمان کو چیف کمشنر سرگودھا اور گریڈ 21 کے افسر محمد مظفر خان لاشاری کو چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی تعینات کر دیا گیا۔ دونوں افسروں نے چارج سنبھال لیا۔ ملتان میں تعینات گریڈ 16 کے افسر نجم حمید کوبحال کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر جہانزیب محمود نے تبادلہ کے بعد کمشنر ود ہولڈنگ پشاور کا چارج چھوڑ دیا۔ کراچی میں تعینات گریڈ 16 کے افسر سید صالح عباس رضوی کو اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی حیثیت سے ترقی دیدی گئی۔