• news

رینجرز اختیارات سے تجاوز نہیں کررہے، کچھ لوگ کراچی میں امن سے جل رہے ہیں: قائم علی شاہ

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے جل رہے ہیں ، رینجرز اختیارات سے تجاوز نہیں کررہی ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے جل رہے ہیں۔ فورس ہماری اپنی ہے ، اسے ساتھ لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ابھی تک خط کا جواب نہیں دیا، ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن