حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں، بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے تحفظ دے رہی ہے: عمران
لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں بجلی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوامی مشکلات کا بالکل احساس نہیں۔ حکومت بجلی چوری روکنے کے بجائے چوروں کو تحفظ اور سہولیات دینے میں مصروف ہے، عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں سخت موسم کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی سفاکانہ حرکت ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان 3 روزہ نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔