یکم جولائی سے ڈیزل کے سوا تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
(صباح نیوز) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے سوا تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے6 پیسے فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے21 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔