• news

نغمہ نگار خواجہ پرویز کی چوتھی برسی منائی گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کی چوتھی برسی منائی گئی ۔اس حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز نے خصوصی پروگرام پیش کیے۔ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور نے خصوصی پروگرام ’’ تم کو ایک شخص یاد آئے گا ‘‘نشر کیا جسے چوھدری صفدر رضا نے تحریر کیا جبکہ راوی ریحان اظہر تھے اس پروگرام میںخواجہ پرویز کے تحریر کردہ گیتوں کو نشر کیا گیا جبکہ موسیقار وجاہت عطرے اورڈائریکٹر الطاف حسین نے اپنے تاثرات میں خواجہ پرویز کو بہترین شاعر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا انکی شخصیت ہمہ جہت تھی ان کی فلم انڈسٹری کے لئے خدمات ہمارا ثقافتی ورثۃ ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔خواجہ پرویز کے صاحبزادے ندیم پرویز نے والد کی یاد میں ایک خصوصی نظم بھی پڑھی۔

ای پیپر-دی نیشن