• news

پی سی بی نے تین ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)زمبابوے کے دورے کے بعد پاکستان کر کٹ بورڈ نے تین ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ رواں سال اگست میں ہو گاجس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز کراچی میں کھلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ نیشنل سٹیڈیم کے بجائے ساؤتھ اینڈ کلب میں ہوں گے،جہاں سٹیڈیم کے ساتھ ہی ٹیموں کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن