قومی امن کمیٹی رمضان المبارک کو ماہ فروغ رواداری کے طور پر منائیگی
لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی رمضان المبارک کو فروغ رواداری کے مہینے کے طور پر منائیگی۔ امن کمیٹی کا اجلاس مرکزی وائس چیئرمین قمرالزمان بابر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں قمرالزمان بابر نے کہا کہ رمضان المبارک امن، محبت ور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں رواداری اور ایثار کے پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چودھری لیق احمد، ارشاد عالم شاد، آغا شوکت مکرم شاہ نقوی چودھری سلیم نے کہا کہ ماہ مبارک میں امن و سلامتی کے ماٹو کے تحت پروگرام کئے جائیں گے اجلاس میں وقار احمد، خالد محمود، اعجاز احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، منظور حسین، نور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔