• news

پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو نقصان پہنچایا: جاوید مسعود

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار برائے چیئرمین رائے ونڈ چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔فوج مقدس ادارہ ہے ۔گندی زبان استعمال کرنے پر زرداری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر جے گرل کھارا چوک میں میڈیا اور کارکنوں سے کررہے تھے ۔جاوید مسعود نے کہا کہ زرداری نے فوج کے خلاف بیان دے کر اپنا اصل چہرہ دکھا دیا۔ سابق صدر کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔چوروں کے ٹولے کو اربوں ڈوبتے نظر آرہے ہیں ،کرپشن کا پیسہ بند ہونے لگا تو زرداری فوج کے خلاف باتیں کرنے لگے ہیں ۔بلاول ہائوس میں لوٹ مار کی رقم کا حصہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن