عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کا سخت نوٹس لے: محسن جا وید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالم برادری میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کا سخت ترین نوٹس لے۔ عالم اسلام اس وقت بڑے مشکل حالات سے دو چار ہے۔ اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو کر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کیخلاف متحد ہو جائیں۔