دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن سے رہنمائی لینی چاہیئے مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآ ن کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے صرف قرآن سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے ۔ رمضان المبارک میں نازل ہونے والی یہ آفاقی کتاب ہم سے عمل پیرا ہونے کا تقاضا کرتی ہے ۔ اسے قیمتی غلافوں میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ترجمے کے ساتھ پڑھانا اور پڑھنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ اسے دیگر علوم پر فوقیت دی جانی چاہیئے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو جائیں ۔