• news

مقبوضہ کشمیر : پولیس کی گاڑی میں دھماکہ پاکستانی قیدی جاں بحق، 3 اہلکار زخمی وحید نور خان کو سرینگر جیل لے جایا جا رہا تھا

سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سوپور کے علاقے ہائی گام میں ہفتے کے روز پولیس کی ایک گاڑی میں ہونیوالے دھماکے میں ایک پاکستانی قیدی جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیدی وحید نور خان کو سوپور سے سنٹرل جیل سرینگر واپس منتقل کیا جا رہا تھا۔ پاکستانی قیدی کو ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں سوپور لایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن