بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عارف علوی اور رخسانہ بھٹی نے فرخ ڈال ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 29 اپریل 2013 کے فیصلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حکم جاری کیا۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمشن ، خارجہ امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔