• news

داعش دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے: برطانوی وزیراعظم

لندن(اے این این)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پولیس اور خفیہ اداراوں کو لوگوں کے کہیں جانے کے فیصلے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،برطانیہ میں نوجوان پرتشدد انتہا پسندی کی طرف جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔سلواکیہ میں سکیورٹی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے انتہا پسندی کو جڑ سے پکڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن