• news

امریکہ روس کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال نہ کرے: پیوٹن کا انتباہ

ماسکو (صباح نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال نہ کرے- سینٹ پیٹرز برگ کے بین الاقوامی اقتصادی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ روس پر اپنے احکامات تھوپنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت امریکہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں ،ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

ای پیپر-دی نیشن