ہلمند : بم پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 14 افراد ہلاک
کابل (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) جنوبی افغانستان کے ڈوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 14 افراد ہلاک، 5 زخمی ہو گئے۔ افغانستان میں صدر اشرف غنی نے موجودہ پارلیمنٹ کی مدت میں آئندہ انتخابات ہونے تک توسیع کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کی پانچ سالہ مدت پیر کو ختم ہو رہی ہے۔بتایا جاتا ہے افطاری سے قبل ہلمند میں بدقسمت خاندان کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی۔