غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا: وقار معروف
پشاور (آئی این پی) پاکستان میں بغیر کسی دستاویزات کے رہائش پذیر افغان باشندوں کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا، اس عمل پر 50 کروڑ روپے کے اخراجات ہوں گے، جس کا اہتمام ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت، افغان کمشن اور پناہ گزین اور ان کی وطن واپسی کی افغانستان کی وزارت کے اشتراک کے ساتھ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے ذریعے کیا جائیگا۔ اس عمل کی جنوری 2016ء تک تکمیل کا امکان ہے۔ افغان پناہ گزینوں کے کمشنریٹ کیلئے قائم مقام کمشنر وقار معروف نے بتایا کہ پاکستان بھر میں لگ بھگ 10 لاکھ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو رجسٹر کیا جائیگا۔