• news

عمران جاگیرداروں کے نرغے میں آ چکے تحریک انصاف کو مضبوط اور کارکنوں کی پارٹی بننا ہے تو الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل کرنا ہو گا: جسٹس (ر) وجیہہ

لاہور (آن لائن) میری جہانگیر ترین سمیت کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کو مضبوط اور کارکنوں کی پارٹی بننا ہے تو پارٹی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل کرنا ہو گا۔ پارٹی کو عوامی بنانے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان ’’جاگیرداروں کے نر غے ‘‘میں آچکے ہیں۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا مجھے خود عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کا سربراہ بنایا مگر آج فیصلے جب انکی مرضی کے مطابق نہیں آ رہے تو ٹریبونل کو ہی غیر آئینی کہتے ہیں۔ انکو چاہئے پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر مکمل عمل کریں اور جن لوگوں کے خلاف ایکشن کا حکم دیا گیا ہے انکو پارٹی سے فارغ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا تو پارٹی الیکشن ٹریبونل کے آئندہ اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن