• news

عمران خان اور طاہر القادری کےدرمیان لندن میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان ہے ۔ ملاقات میں مستقبل کی سیاست ، جوڈیشل کمشن کی انکوائری ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی تحرک اور تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ان دنوں لندن میں ہیں اور 29 جون کو وہ لاہور پہنچیں گے ۔ اب جبکہ عمران خان بھی بظاہر اپنے بچوں سے ملاقات کے لئے برطانیہ تین روزہ دورے پر چلے گئے ہیں ۔ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما مستقبل کی سیاست اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
عمران/قادری ملاقات

ای پیپر-دی نیشن