فوج آپریشن میں مصروف ہے، متحد ہوکر حمایت کرنا ہوگی: رضاربانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت/ایجنسیاں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ فوج دہشتگرد ی کیخلاف آپریشن میں مصروف ہے، قوم اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر متحد ہو کر حمایت میں ہونا ہو گا، اتحاد ہی سے جمہوریت مستحکم ہوگی اور پاکستان مستحکم ہوگا، وہ دور ختم ہوچکا ہے جب جمہوریت کو ڈسٹرب کرکے عدم استحکام پیدا کیا جاتا تھا اب ملک مزید کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، جمہوری عمل کو کمزور کرنے اور اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو دی گئی خود مختاری کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مرکزیت جنم لے گی ملکی مفاد کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، تمام سےاسی جماعتےں/سٹےک ہولڈرز اس بات کو سمجھتے ہےں کہ جمہورےت ڈی رےل کا شکار ہوئی تو وفاق سخت دباو¿ مےں آئے گا، جمہورےت قائم رہی تو وفاق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا، ان خےالات کا اظہار انہوں نے سابق وزےراعظم ےوسف رضا گےلانی کے والد اور تحرےک پاکستان کے رہنما علمدار گےلانی کی ےاد مےں قومی کانفرنس سے کےا۔ کانفرنس سے ےوسف رضا گےلانی، مخدوم جاوےد ہاشمی، ڈاکٹر خواجہ علقمہ، بےرسٹر حےدر زمان قرےشی، علامہ فاروق خان سعےدی نے خطاب مخدوم وجاہت حسےن گےلانی ، پروفےسر مظہر سعےد کاظمی، خواجہ عطاءاللہ تونسوی نے شرکت کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ قومی کانفرنس مےں عملدار گےلانی کی خدمات کے بارے سن کر پتہ چلتا ہے کہ ےوسف رضا نے ےہ صفات کہاں سے حاصل کی ہےں۔ سےد عملدار حسےن گےلانی نے تعلےم اور صحت کے شعبہ مےں جو خدمات سرانجام دےں وہ سب آپ کے سامنے ہے ، ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاےا جا سکتا ہے۔ وہ 1956ءکے آئےن کی کمےٹی کے ممبر تھے انہوں نے 1956 ءکا آئےن پاکستان کو دےا ، 1947 سے جدوجہد جاری تھی کہ پاکستان کا آئےن بناےا جائے۔ قائداعظم کی جانب سے دےا جانےوالا پاکستان ، مارشل لاءکے بعد نےشنل سکیورٹی سٹےٹ مےں تبدےل ہو گےا ہے ہمےں اس بات کو سمجھنا چاہےے کہ اگر پاکستان آج مضبوط ہے ، وفاق اوراکائےاں مضبوط ہےں تو صرف جمہورےت کا عمل کی وجہ سے ہےں ۔ جب بھی جمہورےت کے عمل کو ڈی رےل کرنے کی کوشش کی گئی ، ان کے نتائج پاکستان کے سامنے آئے وہ خطرناک ہےں جس نہج پر وفاق پاکستان کھڑا خطرات لاحق ہےں۔ جب تک جمہورےت ہے اور آئےن کی بالا دستی ہے پاکستان کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہےں دےکھ سکتا، مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہورےت ملک کی بقاءکی ضامن ہے ، قوم نے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کو کبھی برداشت نہےں کےا جب پاکستان بنا تو مسلم لےگ اور گےلانی خاندان کا نام لازم و ملزوم تھا ، گےلانی خاندان نے پاکستان کےلئے جنگ لڑی مےرے خاندان بھی ان کاساتھ دےا ، مخدوم علمدار گےلانی مےرے استاد تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا میرے والد کے کارنامے عوام تک پہنچانا لازمی ہے۔
رضا ربانی